لاہور(وقائے نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خاتمے کےلئے حکومت کے ساتھ ہے دہشت گردی نے ملک کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ہمیں اپنے بہترمستقبل کومحفوظ بنانے کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے ملکی سلامتی اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کےلئے اتحادویکجہتی کامظاہرہ قابل تحسین ہے امن کےلئے سب کو مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے پیپلز پارٹی ملک میں قیام امن کےلئے حکومت کا ہر محاز پر ساتھ دے گی اور اس ایشو پر حکومت کو تنہا نہیں چھوڑے گی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پشاور سانحہ پاکستان کےلئے بہت بڑا سانحہ ہے ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے سانحہ پشاور میں اگر بیرونی ہاتھ ملوث ہے تو اسے بے نقاب کرناچاہئے۔