پنجاب کے 36اضلاع میں کام کرنےوالے ڈسٹرکٹ وماسٹر ٹرینرز کی6 روزہ تر بیت کا آغاز

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)سیکرٹری لٹریسی و غیر رسمی بنیادی تعلیم ڈاکٹر پرویز احمد خان کی ہدایات پرجائیکاکے تعاون سے محکمہ لٹریسی پنجاب کے 36اضلاع میں کام کرنے والے ڈسٹرکٹ وماسٹر ٹرینرز کی6 روزہ تر بیت کا آغاز "ایڈلٹ بیسک ایجوکیشن سوسائٹی"کے ٹریننگ ریسورس سنٹرراولپنڈی میں ہو گیا ہے۔اس تربیتی سیشن سے محکمہ لٹریسی ،©" نان فارمل ایجوکیشن پروموشن پراجیکٹ (جائیکا)"اور "ایڈلٹ بیسک ایجوکیشن سوسائٹی کے ماہرین شرکاءکونئے "Phonetic based" نصاب کے بارے میں تربیتی لیکچرز دیں گے۔ ٹریننگ کے پہلے روز ایڈیشنل سیکرٹری لٹریسی ندیم عالم بٹ نے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ٹریننگ کی افادیت و اہمیت سے آگاہ کیا ۔ دوران سیشن شرکاءکو عملی کام اور موضوعات کے حوالے سے معلوماتی لٹریچر بھی فراہم کیاجائے گا۔