پنجاب یونیورسٹی اور آئی سی ایم اے کے مابین باہمی تعاو ن کا معاہدہ

 لاہور(پ ر)پاکستان کے دو مشہور تعلیمی ادارے آئی سی ایم اے پاکستان اورپنجاب یونیورسٹی کے بزنس ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان باہمی تعاو ن کی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی اس معاہدے کے تحت مختلف شعبوں خصوصاً پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تحقیقاتی کام کے شعبوں میں تعاون پر رضامندی ظاہرکی گئی اس باہمی معاہدے سے دونوں اداروں کے درمیان ایک دوسرے کے طلباء اور کوالیفائیڈ پروفیشنلزکیلئے سی پی ڈی ٹریننگ ، سیمینار اور ورکشا پ کے انعقاد کے لئے مزید مواقع میسرہوں گے اس یاداشت سے فنانس اور اکاؤنٹنگ کے شعبوں میں تحقیقاتی کام کے حوالے سے بھی مدد ملے گی ا س تقریب میںآئی سی ایم اے کے صدر ضیاء المصطفٰی اعوان ، محمد یاسین چےئرمین لاہور برانچ کونسل ،کامران محمود ، سلمان حیدر، شیخ محمود الحسن سینئر ڈائریکٹر سنٹرل ریجن ، التمش پرویز جوائنٹ ڈائریکٹر کارپوریٹ ریلیشنز ،ڈ ا کٹر شوکت ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ بزنس ایجوکیشن، پنجاب یونورسٹی اور ڈ ا کٹر آشی ذیشان اسسٹنٹ پروفیسربزنس ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب یونورسٹی بھی موجود تھے۔