ورچوئل یونیورسٹی نے سکالر شپ حاصل کرنےوالے928 طلبہ کی لسٹ جاری کر دی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان نے مالی معاونت اور میرٹ کے تحت سکالر شپ حاصل کرنے والے928 طلبہ کی لسٹ جاری کردی ہے۔ پاکستان بھر سے 627 خوش نصیب طلبہ نے میرٹ سکالر شپ جبکہ 301 طلبہ میں مالی معاونت و ظائف تقسیم کیے گئے طلبا ءمےں سکالر شپ کے لئے کل 9.8 ملےن روپے تقسےم کئے گئے سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ کی لسٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.vu.edu.pk پر موجود ہے۔