لاہور ( کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر خزانہ ،قانون،ایکسائز و ٹیکسیشن مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ3.50 ارب روپے طلبہ کو میرٹ پر لیپ ٹاپ دینے کے لئے مختص ہیں اور طلبہ کو حصول تعلیم کے لئے جدید سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں اور میرٹ پر لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا پروگرام جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ میٹرک پاس طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا گیاہے اور میٹرک کے امتحان میں 78فیصد اور زیادہ نمبر حاصل کرنے والوں کو بھی اس سکیم میں شامل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہونہار طلبہ کو سولر لیمپ فراہم کرنے کا پروگرام بھی جاری رکھے گی جو دور دراز کے سکولوں میں ڈراپ آ¶ٹ ریٹ کو کم کرنے میں مدد دے گا ۔
حکومت نے گزشتہ دور کے دوران اجالا پروگرام کے ذریعے 2.5 ارب روپے سے دو لاکھ طلبہ میں سولر لیمپ تقسیم کئے-صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت نے سکول ایجوکیشن کو بہتر بنانے کے لئے گزشتہ چھ سال کے دوران ایک لاکھ 40 ہزار ٹیچرز شفاف طریقے سے میرٹ پر بھرتی کئے-اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ حکومت نےگزشتہ چھ سال کے دوران شعبہ تعلیم کےلئے بجٹ بتدریج بڑھایاہے اور تعلیم کے لئے مختص بجٹ کل اخراجات کا 26فیصد ہے -انہوں نے کہاکہ حکومت معاشرے کے تمام طبقات خصوصا کم وسیلہ لوگو ںکے لئے تعلیم کی سہولتیں فراہم کرنے کوترجیح دے رہی ہے اور سکولوں میں کمپیوٹرلیبز کا قیام، انڈوومنٹ فنڈ ، پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن کے وظائف اور دیگر وظائف و سہولتیں فراہم کرکے کم وسائل رکھنے والے طلباءو طالبات کو تعلیم کی معیاری و جدید سہولتیں فراہم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں
تاکہ مسحق طلباءکو قومی دھارے میں شامل کیاجاسکے۔ انہوںنے کہا کہ 2016 تک صوبے کے تمام بچوں کا سکولوں میں داخلہ یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کو 7 ارب 50 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں ،فاﺅنڈیشن کے زیر انتظام سکولو ںکی کل تعداد 3600 تک پہنچ گئی ہے جن میں 15 لاکھ طلباءو طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت کے ٹھوس اقدامات کی وجہ سے صوبہ کے سرکاری سکولوں میں طلبا ءکی تعداد حقیقی معنوں میں 11 ملین سے تجاوز کر گئی ہے -