سکول کی اراضی پر 50 سال پرانا قبضہ واگزار ،پختہ تعمیرات کو گرا دیا گیا

                    لاہور(اپنے نمائندے سے)اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی حکمت عملی کام کر گئی ،ملتان روڈ چوک یتیم خانہ میں واقع سکو ل کی اراضی پر 50سالہ قبضہ 3دن میں واہ گزار کروا لیا،قابضین سے ثبوت ملکیت کی عدم دستیابی کے باعث پختہ تعمیرات کو گرا دیا گیا ،سکول انتظامیہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق ملتان روڈ یتیم خانہ چوک پر واقع اسلامیہ ہائی سکول کی ڈیڑھ کنال زمین پر مختلف بااثر افراد نے 6عدد مکان تعمیر کر رکھے تھے اور اس ضمن میں سکول انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر سٹی عاصم سلیم کو ناجائز قبضہ کے حوالے سے درخواست موصول ہوئی جس پر دوران تحقیق معلوم ہوا کہ ناجائز قابضین نے موضع پکھی ٹھٹھی کی حدود میں آنے والے سکول کی اراضی پر کمرشل دوکانیں اور پختہ مکان تعمیر کر رکھے تھے اور اس ضمن میں جب قابضین سے ثبوت ملکیت مانگے گئے تو تو مذکورہ قابضین نے سیاسی شخصیات اور اپنے 50سالہ قبضے کا تفصیلی تعارف کروایاتاہم ثبوت کی عدم فراہمی کے باعث اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی ہدایت پر کاروائی کی گئی اور دوکانوں سمیت پختہ مکان بھی ناجائز قابضین سے واہ گزار کروا لئے گئے ،اسلامیہ ہائی سکول کی پرنسپل سمیت دیگر سٹاف نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کا اس موقع پر شکریہ ادا کیا ،بعد ازاں قابضین کی درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی جانب سے قابضین کو ملبہ اٹھانے کی اجازت دیدی گئی ،سکول انتظامیہ نے روزنامہ پاکستان کو مزید آگاہی دی کہ زمین انتہائی قیمتی ہونے کے باعث لینڈ مافیا کروڑوں روپے کی ڈیمانڈ بھی کرتا رہا اور الٹا بلیک میل بھی کر رہا تھاہم ڈی سی او ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر اور محکمہ ریونیو کے تمام اعلیٰ افسران کے انتہائی مشکور ہیں اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی کےلئے دعائیں کر رہے ہیں ۔