علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی یکم فروری سے تمام کیمپسز میں پراسپکٹس مراکز بنائے گی

لاہور ) پ ر( \"علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پنجاب کے مختلف شہروں میں قائم کیمپسز میں یکم فروری سے\'انفارمیشن سینٹر برائے داخلہ و پراسپکٹس \' قائم کئے جائیں گے اس سنٹر سے یکم فروری سے شروع ہونے والے سمسٹر بہار 2015ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے داخلوں کے بارے میں امیدواروں کو راہنمائی فراہم کی جائے گی ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے ترجمان ٗ عبیداﷲ ممتاز نے پشاور ریجنل کیمپس میں ٹیوٹرز اور علاقائی رابطہ کاروں کے ایک اجلاس میں کیاانہوں نے کہا کہ وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے طلبہ و طالبات اور نئے سمسٹر میں داخلوں کے خواہشمند افراد کے لئے نزدیک ترین مقامات سے داخلوں سے متعلق سہولتیں فراہم کرنے کے لئے پشاور کیمپس میں انفارمیشن سینٹر اور داخلہ فارمز کی سیل کے لئے سیل پوائنٹ قائم کرنے کی منظوری دی ہے یونیورسٹی ترجمان کے مطابق سمسٹر بہار 2015ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک داخلے یکم فروری سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوں گے جن کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس اور ملک کے مختلف شہروں میں موجود علاقائی دفاتر اور رابطہ دفاتر میں قائم سیل پوائنٹس سے دستیاب ہوں گے۔داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5۔مارچ مقرر کی گئی ہے مشرق وسطی کے ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کے لئے سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ )میٹرک(ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ )انٹرمیڈیٹ( اور بیچلر )بی اے(سطح کے پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ del.aiou.edu.pkسے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکیں گے۔ جاری طلبہ)پہلے سے داخل( کو نئے سمسٹر میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے کمپیوٹرائزڈ داخلہ فارم ارسال کئے جائیں گے ۔ ضرورت مند طالب علم داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے ڈاؤن لوڈ بھی کرسکیں گے ۔یکم فروری سے شروع ہونے والے سمسٹر بہار 2015ء میں پی ایچ ڈی پروگرامز )ایم ایس /ایم فل کی بنیاد پر(کے داخلے ٗ فاصلاتی غیر رسمی اور تعلیم جاریہ ٗ ثانوی تعلیم اساتذہ ٗ ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ )ای پی ایم(ٗ خصوصی تعلیم ٗ سائنس ایجوکیشن ٗ ایگریکلچرل ایکسٹنشن ٗ فزکس ٗ کمپیوٹر سائنس اور ماس کمیونیکیشن میں ہوں گے جبکہ ایم ایس /ایم فل اور ایم ایس سی )آنرز( پروگرامز کے داخلے ٗ فاصلاتی وغیر رسمی تعلیم ٗ ثانوی تعلیم اساتذہ ٗ خصوصی تعلیم ٗ ٗ ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ )ای پی ایم(ٗ سائنس ایجوکیشن ٗ کمپیوٹر سائنس ٗ شماریات ٗ فزکس ٗ انوائرمنٹل ڈیزائن ٗ اردو ٗ معاشیات ٗ پاکستانی زبانیں و ادب ٗ ریاضی ٗ تاریخ اور مینجمنٹ سائنسسز میں ہوں گے۔ ایم ایس سی )آنرز(پروگراموں ٗ جن میں دیہی ترقی ٗ لائیوسٹاک مینجمنٹ ٗ ایگریکلچرل ایکسٹنشن اور انوائرمنٹل ڈیزائن کے پروگرامزشامل ہیں۔ ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن ٗ ریاضی ٗ سوشیالوجی ٗ فزکس ٗ شماریات ٗ کیمسٹری ٗ فارسٹری ایکسٹنشن ٗ ٹی وی پروڈکشن اور مائیکرو بیالوجی کے داخلے شامل ہیں۔ ایم کام ٗ چار سالہ بی ایس پروگرام میں مائیکرو بیالوجی اور کیمسٹری کے داخلے بھی پیش کئے جائیں گے۔ کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی اے /ایم پی اے جبکہ ایم اے پروگرامز میں فاصلاتی و غیر رسمی تعلیم ٗ ثانوی تعلیم اساتذہ ٗ ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ ٗ خصوصی تعلیم ٗ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسسز ٗ ٹیفل اور تاریخ کے داخلے شامل ہیں ۔ نئے سمسٹر میں ایم ایڈ ٗ عریبک ٹیچر ٹریننگ کورس )اے ٹی ٹی سی(ٗ سی ٹی ٗ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ ٗ ماس کمیونیکیشن ٗ ٹیفل اور کمپیوٹر سائنس ٗ بیچلر پروگرامز میں بی کام ٗ ماس کمیونیکیشن ٗ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسسز اور بی اے جنرل گروپ کے داخلے پیش کئے جائیں گے۔ سمسٹر بہار 2015ء کے داخلوں میں ایسوسی ایٹ ڈگری )کامرس( درج ذیل سپشلائزیشن میں اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس ٗ بینکنگ اینڈ فنانس ٗ ہاسپٹل مینجمنٹ ٗ ہوٹل مینجمنٹ ٗ ہیومن ریسورس مینجمنٹ ٗ آئی ٹی مینجمنٹ ٗ مارکیٹنگ مینجمنٹ اور ٹورازم مینجمنٹ شامل ہوں گے ۔یکم فروری سے شروع ہونے والے داخلوں میں ایف اے ٗ آئی کام ٗ میٹرک ٗ درس نظامی پروگرام میں بی اے ٗ ایف اے ٗ میٹرک ٗ سرٹیفیکیٹ کورس آف انوائرمنٹل ڈیزائن انٹروڈکشن ٹو انوائرمینٹل ڈیزائن اور انوائرمینٹل سائیکالوجیٗ جبکہ چھ ماہ دورانیہ سرٹیفیکیٹ کورسسز ٗ زرعی کورسسز ٗ اوپن ٹیک کورسسز اور شارٹ ٹرم تعلیمی پروگرامز کے داخلے بھی شامل ہیں