ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان نے راوئین فارنسک سائنس سوسا ئٹی کو یونیورسٹی کی سطح پر قا ئم کردیا

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان نے راوئین فارنسک سائنس سوسا ئٹی کو یونیورسٹی کی سطح پر قا ئم کردیا اور سوسائٹی کیلئے خصوصی گرانٹ کی بھی منظو ری دے دی،ماہرِ کیمیاء ڈاکٹر محمد اخیار فرخ سوسائٹی کے مشیر رہیں گے قبل ازیں جی سی یو کی راوئین فارنسک سائنس سوسا ئٹی کو شعبہ کیمیاء کی سطح پر قائم کیا گیا تھاسوسائٹی کے نئے عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان کا کہنا تھا کہ فارنسک سا ئنس ایک ملٹی ڈسپلینری مضمون ہے جس میں شعبہ کیمیا کے علاوہ دیگر شعبہ کے طلباء کو بھی دلچسپی لینی چاہیے فارنسک سائنس میں سا ئیکالوجی کا بھی اہم کردار ہے جی سی یو پنجاب فارنسک سائنس ایجنسی کے تعاون سے طلباء کو پو سٹ گریجویٹ کی سطح پر فارنسک سائنس کی معیاری تعلیم اور ٹریننگ مہیا کر رہا ہے۔     جی سی یو ایم ایس فارنسک سائنس کے پروگرام کو بے حد پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔اس موقع پرراوئین فارنسک سائنس سوسائٹی کے مشیر ڈاکٹر محمد اخیار فرخ اور ڈین پروفیسر ڈاکٹر اسلام اللہ خان بھی موجود تھے۔