سرکاری تعلیمی اداروں میں ہر قسم کی تقریبات پر پابندی عائد

فیصل آباد(بیورورپورٹ)حکومت پنجاب نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سرکاری تعلیمی اداروں میں صبح کے وقت اسمبلی‘ الوداعی پارٹی‘ استقبالیہ پارٹی‘ سٹاف کی ریٹائرمنٹ کی پارٹی‘ سپورٹس سے متعلق تقریبات سمیت ہر قسم کی تقریبات پر پابندی عائد کر دی ہے. اس سلسلے میں ضلعی سطح پر ایجوکیشن افسران کو مطلع کر دیا گیا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سرکاری سکولوں میں سپورٹس یا کسی بھی موقع پر کسی گراؤنڈ یا پارک میں زیادہ تعدادمیں ایک ہی جگہ پر طلبہ و طالبات کے اجتماع کی شکل میں اکٹھے ہونے سے بھی روک دیا گیا ہے. علاوہ ازیں سرکاری سکولوں میں ہر قسم کی تقسیم انعامات کی تقریبات کے انعقاد کی اجازت بھی نہیں ہو گی سالانہ نتائج کے اعلان کے سلسلے میں کی جانے والی تقریبات بھی ان میں شامل ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر یہ پابندیاں عائد نہیں کی گئیں لیکن وہ سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کے ذمہ دار ہوں گے. تعلیمی ادارے