حکومت کی ناقص حکمت عملی سے ہائیر سیکنڈری سکولز سکیم ناکام ہوئی،سجاد کاظمی

 لاہور ( خبرنگار)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی، امتیاز احمد عباسی ، چوہدری محمد سرفراز، رانا لیاقت علی، جام صادق، امتیاز طاہر، ملک سجاد اختر اعوان، عبدالقیوم راہی، رانا انوار اور رحمت اللہ قریشی دیگرنے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص حکمت عملی کیوجہ سے ہائر سیکنڈری سکولز سکیم فلاپ ہوئی ہے۔ جب تعلیمی پالسی میں یہ بات طے ہو چکی ہے کہ انٹر کالجز کا قیام نہیں ہو گا تو پھر مزید کالجز کھولنے سے ہائر سیکنڈری سکولز سکیم ناکامی سے دوچار ہو گی۔ارباب اختیار کہ یہ وطیرہ بن چکا ہے کہ ہر ناکامی کا ذمہ دار اساتذہ کو ٹھہریا جاتا ہے۔ ہائر سیکنڈری سکولز سکیم کی ناکامی کی ذمہ دار دراصل حکومت خود ہے۔ اور اب اربوں روپے کے بجٹ کو بچانے کیلئے سینکڑوں ہائر سیکنڈری سکولز کو بند کرنے کے لئے حکمت عملی طے کی جا رہی ہے جو کہ سراسر زیادتی و ظلم ہے۔ جس کی اساتذہ برادری شدید مذمت کرتی ہے۔ سبجیکٹ سپیشلسٹ (SS)کی آسامیوں کو ختم کرنے کی بجائے کالجز میں لیکچرر ز کی نئی بھرتی بند کی جائے اور کالجز سے انٹرمیڈیٹ کی کلاسز کو ہائر سکینڈری سکولز میں شفٹ کیا جائے۔   ائر سیکنڈری سکولز دیہی علاقوں کے غریب طلباء کے لئے سستی تعلیم کا ذریعہ ہیں لہذا ہائر سیکنڈری سکولز سکیم کو ختم کرنے کی بجائے اسے کامیاب بنانے کے لئے تعلیمی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ محکمہ تعلیم پنجاب ہائر سیکنڈری سکولز سکیم کے خلاف اقدامات اُٹھانے سے قبل اساتذہ تنظیموں سے مشاورت یقینی بنائے۔ اساتذہ پنجاب پہلے ہی یکطرفہ تعلیمی اصلاحات کی وجہ سے پریشان ہیں ۔