سرکاری سکولوں کے پانی کے نمونے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ

لاہور ( جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر کے تمام سرکاری سکولوں سے پانی کے نمو نہ جات لیکر ان کا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے ای ڈی او(فنانس) اور ای ڈی او (ایجوکیشن)لاہور کو اس پراجیکٹ پر جلد کام کر نے کی ہدایات جا ری کر دی ہیں۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے بتایا کہ پانی کے نمو نہ جات کو چیک کر نے کے لیے پانی کے نمو نہ جات کو متعلقہ سکول کے نل اور ٹیوب ویل سے لیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے اس پراجیکٹ پر کام شروع کیا ہے۔   جس کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔