رجسٹریشن اور ٹیکس کی عدم ادائیگی پر 2شادی ہال ،4کیٹرررز سیل

 لاہور( کامرس رپورٹر)پنجاب ریونیو اتھارٹی نے صوبائی دارالحکومت میں رجسٹریشن نہ کرانے اور ٹیکس کی عدم ادائیگی پر دو شادی ہال اور چار کیٹررز سیل کر دیئے۔ ایڈیشنل کمشنر شہزاد گوندل نے ڈپٹی کمشنر ذکا ء اللہ کی قیادت میں پولیس اور پی آر اے انتظامیہ پر مشتمل ایک ٹیم تشکی دی جس نے گزشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے فیروزپور روڑ پر واقع معروف شادی ہالز تاج محل، جوہر ٹاؤن مولانہ شوکت علی روڑ پر واقع جوہر ایونٹس کو سیل کیا بعد ازاں ڈیفنس میں واقع کیٹرر مبارک، راوی روڑ پر واقع بٹ کیٹرر پونچھ روڑ پر واقع عمران کیٹرر اور سمن آباد گول چکر کے قریب واقع چوہدری ذوالفقار کیٹرز کو سیل کر دیا۔ قبل ازیں دو روز کی کارروائی کے دوران گلبرگ کے تین، شاہی محلے کے تین اور مولانہ شوکت علی روڑ کے ایک کیٹرر کے فتر کو سیل کیا گیا۔کاروائی ڈپٹی کمشنر پی آر اے ذکا اللہ کی قیادت میں بننے والی ٹیم نے کی۔ چیئرمین پی آر اے ڈاکٹر راحیل قاضی نے ہدایت کی کہ جن اداروں نے ابھی تک سیلز ٹیکس آن سروسز کے حوالے سے پی آر اے کے ہاں رجسٹریشن نہیں کرائی اور ٹیکس بھی ادا نہیں کر رہے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر ذکا ء اللہ کا کہنا ہے کہ یہ کاروائی ابھی لاہور تک محدود ہے بہت جلد اس کو پنجاب بھر تک پھیلا دیا جائے گا





اور جن اداروں نے خدمات پز سیلز ٹیکس کے لئے رجسٹریشن نہیں کرائی اور نوٹسز دینے کے باوجود ابھی تک ٹیکس جمع نہیں کرایا ان کے دفاتر، ہوٹلز، شادی ہال سمیت دوسری کاروباری جگہیں سیل کر دی جائیں گی۔