حکمرانوں نے قوم کو میٹرو کی ’’بتی‘‘ کے پیچھے لگا دیا ہے،میاں محمو دالر شید


لاہور( نمائندہ خصوصی ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شیدنے کہا ہے کہ حکمرانوں نے پوری قوم کو میٹرو کی ’’بتی ‘کے پیچھے لگا دیا ہے ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ ختم کر نے کا دعویٰ کر نیوالے حکمران اب قوم کو ’’مہنگائی ‘‘کے ’’جھٹکے ‘‘لگا رہے ہیں ۔ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا کہ غر بت کے ہاتھوں تنگ عوام حکمرانوں سے روٹی مانگ رہے ہیں جبکہ حکمران عوام کو روٹی دینے اور انکے دیگر مسائل حل کر نے کی بجائے انکو میٹر و کی بتی کے پیچھے لگائے ہوئے ہیں دنیا میں قومیں پل اور میڑ و بس منصوبوں سے نہیں مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل کے خاتمے سے تر قی کرتی ہے ۔