اردو کو نصاب اور عدلیہ میں رائج کرنے کی درخواست پروفاق سے جواب طلب

لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے اردوزبان کو تدریسی نصاب اور عدلیہ میں رائج کرنے سے متعلق کیس کی سماعت میں وفاقی حکومت سے 18اگست تک جواب طلب کرلیاہے،مسٹرجسٹس شمس محمودمرزانے اے کے ڈوگرایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت شروع کی تودرخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ قومی زبان اردوکو اس کاجائز مقام نہیں دیاجارہا،کسی بھی قوم کی پہچان اس کی زبان سے ہوتی ہے،درخواست گزار نے عدالت سے استدعاکی کہ اردوزبان کو سکولز اور کالجز کے تدریسی نصاب کا حصہ بنانے کا حکم دیاجائے اور تمام تر عدالتی کاروائی بھی اردوزبان میں کرنے کا حکم دیاجائے تاکہ لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں آسانی پیداہوسکے،عدالت نے درخواست گزارکے دلائل سننے کے بعد وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18اگست تک کیس کی سماعت ملتوی کردی ہے۔

اردو رائج