محکمہ تعلیم کے 45 ہزار سے زائد کنٹریکٹ اساتذہ اگلے ماہ سے مستقل ہونگے

لاہور( خبرنگار)محکمہ تعلیم کے 45 ہزار سے زائد کنٹریکٹ پر کام کرنے والے اساتذہ کو اگلے ماہ سے مستقل کیاجا رہا ہے جس میں گریڈ 9 سے گریڈ 16 تک کے اساتذہ شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے ایک سمری تیار کر کے محکمہ خزانہ کو ارسال کر دی ہے جس میں محکمہ خزانہ سے اجازت حاصل کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جن اساتذہ کو مستقل کیا جا رہا ہے ان میں ایجوکیٹرز کے ساتھ گریڈ 9 سے گریڈ 16 تک کے اساتذہ شامل ہیں اور یہ اساتذہ سال 2011ء میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہوئے تھے اور کنٹریکٹ ختم ہونے پر ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی جاتی ہے اور ان اساتذہ کو مستقل بنیادوں پر ملازمت دی جا رہی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اساتذہ کو اگلے ماہ سے ملازمتوں پر ریگولر کر دیا جائے گا۔