لاہور ( این این آئی) ڈپٹی اپو زیشن لیڈر پنجا ب اسمبلی سبطین خان نے صوبہ بھر کے سرکا ری سکو لو ں میں مہیا کیے جانے والے پانی کے حوالے سے پنجا ب اسمبلی میں قرار داد جمع کر وا دی۔ بدھ کے روز جمع کروائی گئی قرار داد میں کہا ہے کہ یہ ایو ان کی رائے ہے کہ صوبہ بھر کے تما م سرکا ری سکو لو ں میں مہیا کیے جانے والے پانی کے نمونے ٹیسٹ کروائے جائیں اور تما م سکو لو ں میں واٹر فلٹر پلانٹ لگائے جائیں ۔