سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ لطیف چوک کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

لاہور( جنرل رپورٹر) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ لطیف چوک‘ شاہدرہ‘لاہورکے طلباء اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ پروگرام کے دوران پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ISPR کے تعاون سے طلباء کو پاکستانی فوج کے کارناموں پر مشتمل دستاویزی فلم ’’داستانِ شجاعت‘‘ بھی دکھائی گئی۔ نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام جنگ ستمبر 1965ء کے حوالے سے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی ہفتہ منایا جا رہا ہے ۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے تھری سٹار کالج فار گرلز‘ شاہ تاج مارکیٹ‘ والٹن روڈ‘لاہور‘گورنمنٹ خواجہ رفیق شہید کالج‘ والٹن روڈ کینٹ‘لاہور‘سرسید ہائیر سیکنڈری سکول‘ والٹن روڈ‘لاہور کینٹ‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پرائمری سکول‘ سنٹرل کالونی‘ وحدت روڈ‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جونےئر ماڈل مڈل سکول‘ ہما بلاک‘ اقبال ٹاؤن‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ راوی ٹاؤن‘ سعید پارک‘شاہدرہ‘ایم آئی ویل اپ ہائی سکول‘ محبوب پارک علی سٹریٹ‘شاہدرہ کا دورہ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد580 تھی ۔