پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ڈیپوٹیشن پر لگانے جانیوالے اساتذہ کی تقرریوں کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے دیگر صوبوں سے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ڈیپوٹیشن پر لگانے جانے والے اساتذہ کی تقرریوں کے خلاف دائردرخواست پر پنجاب حکومت اور دیگر مدعا علیہان کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔جسٹس عائشہ اے ملک کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزارپنجاب ٹیچرز ایسوسی ایشن کے رانا لیاقت علی کی جانب سے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ وفاق اور دیگر صوبوں سے اساتذہ کو پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا جارہا ہے جس سے پنجاب کے استاتذہ کی محکمانہ ترقیوں میں حق تلفی ہورہی ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ حکومت کو حکم دیا جائے کہ وہ ڈیپوٹیشن کے حوالے سے ایسی پالیسی بنائے جس سے کسی کی حق تلفی نہ ہو۔ عدالت نے کیس کی سماعت 12نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے پنجاب حکومت سمیت مدعا علیہان سے جواب طلب کرلیاہے۔
ڈیپوٹیشن