گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں ڈینگی و صفائی آگاہی مہم

لاہور(جنرل رپورٹر) لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی ) کے زیرِ اہتمام شہر کی قدرے پسماندہ آبادی چائنہ سکیم میں واقع گورنمنٹ ڈگر ی کالج برائے خواتین میں ڈینگی و صفائی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد طالبات میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم، صفائی کی اہمیت اور ڈینگی سے متعلق احتیاطی تدابیرپر شعور بیدار کرنا تھا مہم سیمینار، آگاہی واک، کیمپوں کے قیام اور پمفلٹس کی تقسیم پر مشتمل تھی کالج پرنسپل شہناز ستار اور مقامی رکن پنجاب اسمبلی چوہدری شہباز مہم کے مہمانِ خصوصی تھے تحصیل میونسپل آفیسر شالیمار ٹاؤن طارق ملک جبکہ ایل ڈبلیوایم سی کی جانب سے سربراہ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ جمیل خاور، سینئر منیجر آپریشن سہیل ملک، منیجر علی باجوہ، اسسٹنٹ منیجرز اسد احمد ، محمد عمیر خان، رحمان راشد اور صفائی ورکرز مہم میں شریک ہوئے بڑی تعداد میں طالبات ایل ڈبلیوایم سی کیمپوں پر جمع ہوئیں اورسالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم پر معلومات میں دلچسپی کا اظہار کیا اس موقع پر ایل ڈبلیوایم سی کی طرف سے عملہ و مشینری لگا کر گردونواح میں صفائی کے خصوصی انتظامات بھی کئے گئے جسے کالج انتظامیہ نے بے حد سراہا اور ایم ڈی ایل ڈبلیوایم سی خالد مجید کا بے حد شکریہ ادا کیا ۔