ہیلتھ سائنسزیونیورسٹی کے اعلیٰ تدریسی و تحقیقی بورڈ کا105واں اجلاس

لاہور (جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہو رکے اعلیٰ تدریسی و تحقیقی بورڈ کا105واں اجلاس گزشتہ روز وائس چانسلر میجر جنرل(ر) پروفیسر محمد اسلم کی سربراہی میں ہوا جس میں مختلف تعلیمی پروگرامز کے لیے مقالہ جات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں جن طلبہ کے تحقیقی مقالہ جات پر رپورٹس کا جائزہ لیا گیااُن میں ڈاکٹر باسل خالد ایم فل اورل پیتھالوجی، ڈاکٹر اجے راج ایم ڈی کارڈیا لوجی، ڈاکٹر احمد رضا ایم ڈی ریڈیالوجی، ڈاکٹر فرخ جاوید ایم ایس جنرل سرجری، ڈاکٹر محمد عمران بھٹی ایم ایس یورولوجی، اقرا جمیل ایم فل میڈیکل لیبارٹری سائنسز، ڈاکٹر سعدیہ شکیل ایم فل اورل بیالوجی ، ڈاکٹر احمد رضا نعمانی ایم ایس جنرل سرجری اور ڈاکٹر دیپش شارستھا ایم ایس یورولوجی شامل تھے۔ اجلاس میں مختلف کورسز میں رجسٹریشن کیلئے09 ابتدائی تحقیقاتی خاکہ جات کی بھی منظوری دی گئی۔