اخوان سائنس کالج برکی کے کھلاڑیوں میں کھیلوں کا سامان تقسیم

لاہور( خبرنگار) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے انٹر یونیورسٹی کھیلوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اخوان سائنس کالج برکی کے کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے مختلف کھیلوں کا سامان تقسیم کیا۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر آفس کے باہر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی، قائمقام ڈائریکٹر سپورٹس شمسہ ہاشمی، ایڈیشنل ڈائریکٹر سپورٹس خالد محمود، اخوان سائنس کالج برکی کے پرنسپل رانا بشارت ، صدر رانا محمد منشاء ، ڈائریکٹر سپورٹس محمد عابداور دیگر عہدیداران موجود تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے انٹر یونیورسٹی مقابلوں میں مختلف کھیلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر اخوان سائنس کالج برکی کی انتظامیہ کو سراہا۔

۔ بعد ازاں کلب سپانسر شپ پروگرام کے تحت ڈاکٹر مجاہد کامران نے پول والٹ بار، پول والٹ پول، پول والٹ میٹرس، دو ڈسکس تھرو، ایک جیولن تھرو اور شارٹ پٹ کالج انتظامیہ کے حوالے کئے ۔

ف