پنجاب یونیورسٹی شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس 10نومبر سے شروع ہوگی

لاہور (پ ر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ کے زیر اہتمام ایشیا میں لائبریری اور انفارمیشن کی تعلیم کے 100مکمل ہونے پر چارروزہ بین الاقوامی کانفرنس 10نومبر سے شروع ہوگی جو 13نومبر تک جاری رہے گی۔ اپنے پیغام میں شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے کہا کہ کانفرنس نہ صرف پیشہ ورانہ ماہرین کے لئے ایک دوسرے سے خیالات شیئرکرنے کا ذریعہ بنے گی بلکہ فروغِ انفارمیشن کی تعلیم کے لئے بھی کارآمد ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں ایک امریکن لائبریرین اسا ڈون ڈکنسن نے 1915ء میں لائبیریرین شپ کے باقاعدہ پروگرام کی بنیاد رکھی تھی۔

جس میں ایشیا ، مشرقِ وسطیٰ ، یورپ اور امریکہ سمیت دیگر ممالک سے 500سے زائد سکالرز اور ماہرین شرکت کرتے ہوئے اپنے تحقیقی مقالہ جات پیش کریں گے۔