ویٹرنر ی اورترکی کی سیلکوک یونیورسٹی کے درمیا ن مفاہمتی یاداشت کا معا ہد ہ

لاہور( کامرس رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو رنے گذشتہ روز کو نیا ترکی کی سیلکوک یونیورسٹی کے درمیا ن تعلیمی تر قی کے حوا لے سے مفاہمتی یاداشت کا معا ہد ہ طے پا یا ۔ مفاہمتی یاداشت پر دستخط و ا ئس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا اور ریکٹر سیلکوک یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ہیکی گوکبل نے کئے۔ تر کی وفد جو کہ نا ئب صد رسیلکوک یونیورسٹی پرو فیسر ڈ اکٹر ایم مو سی اوز کن اور ڈیپا ر ٹمنٹ آف ایگر یکلچراکنا مکس فکلٹی سیلکوک سے ڈاکٹر متہات ڈائر ک پر مشتمل تھا۔ معا ہد ہ کا مقصد مستقبل میں دو نوں یونیورسٹیا ں آپس میں تعلیمی، تحقیقی اور تربیتی پروگراموں میں ایک دوسر ے کے ساتھ ملکر کام کریں گی نیز فکلٹی ممبران اور پو سٹ گریجو یٹ سٹو ڈنٹس کا بھی تبادلہ کیا جا ئے گا ۔ اپنے خطا ب میں و ا ئس چا نسلر ڈاکٹر پا شا نے وفد کوویٹر نر ی یو نیور سٹی کے تعلیمی، تحقیقی،تر بیتی اور ایکسٹینشن پروگرامو ں کے با ر ے میں تفصیلی بتا یا نیز کہا کہ مفا ہمتی یا داشت سے دو نو ں ملکو ں کی یو نیور سٹیوں کی تعلیمی کوا لٹی کو بہتر بنا نے اور آپس کے اتحا د و تعا ون کو مز ید فر وغ دینے کے لیئے انتہا ئی مو ثر ہے۔