بہاؤلدین ذکریا یونیورسٹی ملتان فیکلٹی آف ایجوکیشن سے ٹیچر ز ٹریننگ کا معیار بہتر ہو گا

 ملتان (خصوصی رپورٹ) یو ایس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کے مشن ڈائریکٹر جان گرورک اور بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین نے یونیورسٹی میں فیکلٹی آف ایجوکیشن بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس عمارت کی تعمیر کے لیے فنڈز یو ایس ایڈ نے فراہم کئے ہیں۔ تقریب میں امریکہ کے قونصل جنرل لاہور نکارے ہرکنرائیڈر، طلباء، اساتذہ، ماہرین تعلیم اور سرکاری حکام نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جان گرورک نے کہا کہ یہ فیکلٹی نہ صرف اساتذہ کی ٹریننگ کا معیار بہتر بنانے بلکہ پنجاب اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے سلسلے میں بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔ پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے اس فیکلٹی بلڈنگ کی تعمیر کے سلسلے میں یو ایس ایڈ اور مختلف یونیورسٹیوں کے تعاون کی تعریف کی۔ اس عمارت کی تعمیر پر پندرہ لاکھ ڈالر لاگت آئے گی جو کثیرالمقاصد ہال، کلاس رومز، کانفرنس روم، سیمینار روم، لائبریری، کامن رومز اور پوسٹ گریجویٹ اور انتظامی دفاتر پر مشتمل ہوگی۔

جان گرورک