ہلالِ احمر پنجاب کا سائنس کالج میں عطیہ خون کے حوالے سے آگاہی واک وبلڈ کیمپ

(پ ر) سیکرٹری ہلال احمر پنجاب محبوب قادر شاہ کی ہدایات پر ہلالِ احمر پنجاب کی جانب سے گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ میں عطیہ خون کے حوالے سے آگاہی واک اور بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس سے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے 63بلڈ بیگز کا عطیہ حاصل کیا گیا۔ آگاہی واک میں ہلالِ احمر پنجاب کی ٹیم کے ساتھ وائس پرنسپل گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ ڈاکٹر امتیاز احمد خان، ڈپٹی ڈائرکٹر کالجز لاہور ڈاکٹر شہباز شمسی ریڈ کریسنٹ ممبر پروفیسر مجیب الاسلام اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر کالج کے طلبا ء وطالبات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی نہ صرف خود خون کا عطیہ دیں گے بلکہ اس مقدس کام کے لیے رضاکارانہ طور پر دوسروں کو بھی قائل کریں گے۔جبکہ پرنسپل گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈرڈاکٹر محمد زاہد بٹ نے اس موقع پر ہلال احمر پنجاب کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کی بدولت طالبات میں رضاکارانہ خدمات پیش کرنے کا جذبہ فروغ پا رہا ہے جس کی بدولت ہر قسم کی آفات کے وقت لاکھوں لوگ دوسروں کی مد د کے لیے تیار ہوتے ہیں ۔اس بلڈکیمپ کے

انعقاد میں کالج کی ہلال احمر سوسائٹی کے ممبر پروفیسر مجیب الاسلام نے اہم کردار ادا کیا۔ہلال احمر پنجاب تھیلیسیما کے مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر رہا ہے اس مقصد کے لیے ادرے کی جانب سے مختلف سرکاری اور نجی اداروں کے ساتھ ساتھ مختلف تعلیمی ادراوں میں بھی بلڈ کیمپس لگائے جاتے ہیں جہاں سے حاصل کردہ عطیہ خون تھلیسیمیا کے مریضوں کومفت فراہم کیا جاتا ہے۔