صوبائی کمیشن برائے حقوق خواتین کی چیئر پرسن سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی کمیشن برائے حقوق خواتین کی چیئر پرسن فوزیہ وقار سے کینیڈین ہائی کمشنر ہیدرکروڈن نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امو رپر تبادلہ خیال کیا ۔کینیڈین ہائی کمشنر نے خواتین کے کمیشن کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئر پرسن فوزیہ وقار نے کہا کہ خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے اور کمیشن کے زیر اہتمام خواتین کی حقوق کی آگاہی مہم کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کینیڈین ہائی کمشنر کو خواتین کے حقوق کے حوالے سے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا ۔

کینیڈین ہائی کمشنر نے صوبائی کمیشن کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ کینیڈین حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر خواتین کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کے لئے کام کر رہی ہے ۔ہیدرکروڈن نے بتایا کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمہ کے لئے بھی کوشاں ہیں ۔