پارٹر سکولوں کاپنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے جماعت پنجم و ہشتم کے امتحانات میں شامل ہونا لازم قرار

لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے پارٹنر سکولوں کو مطلع کیا ہے کہ ان کے لئے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے جماعت پنجم و ہشتم کے امتحانات برائے2016 میں شامل ہونا لازم ہے۔ یہ امتحانات فروری 2016 میں منعقد ہوں گے۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر اکیڈیمک ڈویلپمنٹ یونٹ کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سکول پارٹنر ز پنجم وہشتم کے تمام طالب علموں اور سکولوں کو 30 نومبر2015 تک پنجاب ایگزامینیشن کمیشن میں رجسٹر کروائیں۔مراسلہ میں واضح کیا گیاہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی طرف سے پنجم و ہشتم کے لئے طالب علموں کی تعداد صرف وہی مستند تصور کی جائے گی جو جماعت پنجم و ہشتم کے امتحانات میں شمولیت کریں گے۔