گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں منشیات کے موضوع پر سیمینار

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں منشیات کے موضوع پر سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد ،اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کے فورس کمانڈر برگیڈیئر سید محمود الحسن اور نامور اداکار اور سماجی شخصیت راشد محمود کی شرکت۔جی سی یو شعبہ کیمیاء کے زیرِ اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے برگیڈیئر محمو دالحسن کا کہنا ہے کہ منشیات اور دہشت گردی یکساں طور پر تباہ کن ہے ۔دنیا بھر کو افیون کی 83فیصد پیداوار صرف افغانستان میں ہوتی ہے اور افغانستا ن سے جغرافیائی قربت اور غیر محفوظ طویل سرحد پاکستان کو بھی منشیات کے خطرے سے دوچار کر دیتی ہے۔

نہوں نے کہا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے صرف گزشتہ برس ملک بھر سے 1460سے زائد منشیات فروش گرفتار کیئے اور ان کے قبضے سے 13کلو ہیروئن،50کلو افیون اور1لاکھ34ہزار کلو حشیش قبضے میں لی۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے میں تعلیمی اداروں اور والدین کا اہم کردار ہے ۔ڈرگ پارٹیز جیسے رحجانات معاشرے کے لیئے تباہ کن ہے۔اس موقع پر اداکار راشد محمود کا کہنا تھا کہ حسد انسان کی زندگی کو جہنم بنا دیتی ہے اور بہت سارے معاملات میں یہی منشیات کے استعمال کی اہم وجہ بھی ہے۔سیمینار سے ڈین پروفیسر ڈاکٹر اسلام اللہ خان اور شعبہ کیمسٹری کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد عدنان نے بھی خطاب کیا۔سیمینار کا انعقاد جی سی یو ڈنکلف کیمیکل سوسائٹی کی جانب سے کیا گیا تھا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرے پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ملک راشد صدیق کھوکھرنے کہا مسلم لیگ (ن) کی حکومت افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ،عوام کی خدمت کیلئے نئی اصلاحات کا قیام ممکن بناکرامن کیلئے بھی ٹھوس اور مثبت اقدامات اٹھائیں گے ۔انہوں نے کہامسلم لیگ (ن) آئین ،جمہوریت اور عوام کی محافظ ہے گذشتہ تین سال میں ملک وقوم کی تقدیر بدلنے اور وطن عزیز کو درپیش معاشی و اقتصادی بحرانوں پر قابو پانے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا حکومت نے بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے اور اقتدار نچلی سطح پر منتقل کرنے کا وعدہ وفا کر دیا ہے ۔ترقی اور خوشحالی کا حصول جمہوری اقدار کی پاسداری میں ہے۔ اس موقع پر وائس چےئرمین میاں افتخار احمد آرائیں ،لیبر کونسلر سید عمران حیدر شاہ بخاری اور دیگر معززین بھی موجود تھے ۔