لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) چےئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن انجینئر قمرالاسلام راجہ کی ہدایت پر مرکزی شکایات سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں قائم اس سیل کے قیام کا مقصد سکول پارٹنرز اور دیگرمتعلقین کی شکایات کا بروقت ازالہ ہے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق عوام اپنی شکایات اس سیل کوcomplaint@pef.edu.pk پر بھجوا سکتے ہیں۔ اسی طرح دفتری اوقات میں ٹیلی فون نمبرز042-99268113اور042-99268127پرشکایات درج کروانے کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق پنجا ب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی آئی ٹی ماہرین کی ٹیم نے آن لائن شکایات درج کروانے کے حوالے سے جدید سافٹ وےئر تیار کیا ہے۔
اس سافٹ وےئر کی مدد سے آن لائن شکایات درج کروانے کی صورت میں شکایت کنند ہ کو سیل فون پر ٹریکنگ ایس ایم ایس موصول ہوجائے گا۔