سپیر ئیر یونیورسٹی میں رنگارنگ سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول

لاہور(پ ر)سپیر ئیر گروپ آف کالجز کے سالانہ سپورٹس اینڈ کلچر فیسٹیول 2016 کی رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں طلباء و طالبات ، استاتذہ اکرم اور شعبہ تعلیم سے تعلق رکھے والے لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب کی صدارت چیر مین سپیر ئیر گروپ آف کالجز پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالر حمن نے کی۔رنا مشہود احمد وزیر تعلیم، ماجد ظہور ایم پی اے اور ریحام خان نے بطورمہمانان خصوصی شرکت کی۔ سپیرئیر گروپ کے ڈائریکٹر پروفیسر عبد الخالق،ایم پی اے ماجد ظہور، عذرا ناہید میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر اکبر اور دیگر فیکلٹی ممبران اور سپیرئیر یونیورسٹی کے رجسٹرار پیرزادہ سمیع بھی موجود تھے ۔ تقریب میں رنگا رنگ ثقافتی کلچر کی عکا سی کی گئی اور تقریب میں چارسو ملی نغمیے اورطلبا و طالبات کے بھنگڑے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمن نے کہاکہ ہمارا مقصد، بہترین تعلیم اور اعلیٰ مہارتوں سے مسلح پاکستانیوں کو تربیت دینا ہے اور اس کے لئے ہم دن رات کوشاں ہیں، آج یہ بات ایک دفعہ پھر ثابت ہو گئی ہے کہ سپیرئیر یونیورسٹی اپنے طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی آگے بڑھنے کے پورے مواقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیرئیر یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ کی ایک کثیر تعداد بیرون ملک پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہے۔صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ سپرئیر گروپ آف کالجز کا ہمیشہ سے ملکی ترقی اور معاشرے کے سدھار میں کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے، سب سے بڑھ کر اس تعلیمی ادارے میں نوجوانوں کو تعلیمی زیور کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں کا ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا جاتا ہے جہاں انہیں کھل کر اپنی صلاحتیوں کے اظہار کا بھرپور موقع ملتا ہے۔معروف ٹی وی اینکر ریحام خان نے کہا کہ ہمارے آباد ہوتے ہوئے کھیلوں کے میدان اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ دہشت گرد ہار گئے ہیں اور پاکستانیت جیت گئی ہے۔ آج سپیرئیر یونیورسٹی نے پاکستان میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کی ابتدا کر دی ہے۔ مہمانوں نے طلبا ء طالبات کی جانب سے لگائے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور ان کی مہارت کو بے حد سراہا جبکہ رسہ کشی، چاٹی ریس، کرکٹ ،فٹ بال سمیت دیگر مقابلوں میں عمران، عدنان، نبیلہ، سنوبرسمیت مختلف ہاؤسز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جبکہ معروف گلوکار ابرالحق نے ملی نغمے گا کر بھرپور داد سمیٹی۔