پنجاب یونیورسٹی ہیلے کالج میں تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ

لاہور(پ ر)پنجاب یونیورسٹی ہیلح کالج میں Ph.D سٹوڈنٹس Qualitative Research Data Analysis Nvivo کے عنوان پر تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کا گیا ۔ تقریب میں Ph.D طلباء و طالبات پروفیسر اور دوسرے شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی اور اس کے اعلاوہ سینئرمسلم لیگی رہنما و چیرمین LTC خواجہ احمد حسان، سنیر صحافی عطاالرحمن ، ڈین وپرنسپل ہیلح کالج آف کامرس پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مبین عالم ، ڈاکٹر مقدس رحمن اور پروفیسر چوہدری عبدالخالق نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔ ریسرچ ٹریننگ ورکشاپ کا مقصدکوالیٹیٹو ریسرچ ڈیٹا انلاسز کو پاکستان میں فروغ دینا اور طلبا ء و طالبات کو اس دورے حاضر کے سوفٹ ویئر سے آگاہی دینا ہے۔ تقریب میں Ph.D طلباء و طالبات نے 18 پروجیکٹس Present کیے گئے اور طلبا ء و طالبات نے اپنے اپنے پروجیکٹ کی بریفنگ دی۔




اور اس کے علاوہ تقریب میں آنے والے مہمانے خصوصی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ Qualitative Research Data Analysis سوفٹ ویئر پاکستان میں ریسرچ کلچر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس کے علاوہ خواجہ احمد حسان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سوفٹ ویئر کو نا صرف ریسرچ کلچر کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان میں Ph.D طلباء و طالبات کو جدید ریسرچ سے آگاہی ملے گی اور میں اُمید کرتا ہوں کہ پاکستان میں ریسرچ کلچر کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔حکومت جس طرح پاکستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور اسی طرح پاکستان میں ریسرچ کلچر کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے جس سے پاکستان جلد دنیا کے ایک ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ ہیلح کالج کے پرنسپل و ڈین ڈاکٹر مبین عالم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ہیلح کالج اپنے وائس چانسلر کی زیر سرپرستی میں ریسرچ کی فروغ کے لیے اپنا کرداد ادا کرتا رہے گا۔انشاء اللہ آئندہ بھی اسی طرح کی ریسرچ ورکشاپ کے انعقاد کے سلسلہ میں ہم تمام ریسرچر کو ممکن سہولیات فراہم کرتے رہے ہیں گے۔الحمد اللہ ہمارے ملک کے سکالرز اور طلباء اس وقت پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی خواجہ احمد حسان نے ڈاکٹر مقدس رحمن اور طلبا ء و طالبات کی محنت اور کاوشوں کو سراہا اور اُن کی حوصلہ افزائی کی اور Ph.D طلبا ء و طالبات کو بہترین پروجیکٹ پر انہیں مبارک باد دی اور انہیں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔