جنگلی حیات کے عالمی دن کے حوالے سے سفاری زو میں خصوصی تقریب

لاہور (اپنے خبر نگار سے) جنگلی حیات کے عالمی دن کے حوالے سے آج لاہور سفاری زو پارک میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی ’’ جنگلی حیات کا مستقبل ہمارے ہاتھ میں ہے ‘‘ کے موضوع پر تقاریر ، واک ،پرندوں ، سانپوں اور حنوط کئے گئے جانوروں و پرندوں کے سٹالز لگائے جائیں گے ۔صوبائی وزیر جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پروری ملک محمد آصف بھا مہمان خصوصی ہوں گے ۔تقریب میں جنگلی حیات کے ماہرین ، پنجاب یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے پروفیسرز اور طلبہ و طالبات اور وائلڈ لائف لورز بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ۔