مسلم لیگ(ن) لندن کے کوآرڈینیٹر عثمان خان کا دورہء چائلڈ پروٹیکشن بیورو

لاہور( جنرل رپورٹر) چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق کی خصوصی دعوت پر مسلم لیگ (ن)لندن کے کوآرڈینیٹر عثمان خان نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا۔اوورسیز پاکستانیوں کے وفد کا استقبال چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق، ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو فاطمہ شیخ اور ڈائریکٹر پروگرام تانیہ ملک نے کیا۔ دورہ کا مقصد چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں سے ملنا اور ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنا تھا۔وفد کو چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوشن کادورہ کروایا گیا اوربیورو میں رہائش پذیر بچوں اور بیورو کے انتظامی امور کے متعلق خصوصی بریفنگ دی گئی۔ عثمان خان نے کہا کہ ہمیں چائلڈ پروٹیکشن بیورو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، حکومت پنجاب بے سہارا اور عدم توجہی کا شکار بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے۔