علامہ اقبال ٹاؤن انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ


لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پر اے سی (سٹی)عا صم سلیم کی سربراہی میں علا مہ اقبال ٹا ؤن انتظامیہ نے ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران ٹھوکر کے علا قے سے سرکاری اراضی کو واگذار کروالیا گیا۔اے سی (سٹی) نے بتایا کہ سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پرتعمیرات قائم کی گئی تھیں جن کو مسمار کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران 8کنال سرکاری اراضی کو واگذار کروا لیا گیا ہے۔