معروفمیوزک بینڈ اولو ٹٹولو کا دورہء چائلڈ پروٹیکشن بیورو،بچوں کے ساتھ ملاقات

لاہور( جنرل رپورٹر)چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صباصادق کی خصوصی دعوت پر معروف میوزک بینڈ اولوٹٹولو نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں سے ملاقات کیلئے بیورو کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فاطمہ شیخ اور ڈائریکٹر پروگرام تانیہ ملک بھی موجود تھیں۔ انھوں نے میوزیکل پرفارمنس بھی دی جس پر موجود بچوں کی بڑی تعداد لطف اندوز ہوئی۔ میوزیکل شو کے علاوہ بچوں کیلئے فیس پینٹنگ اور ڈرائنگ کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ اولوٹٹولو بینڈ کے ارکان کا کہنا تھا کہ انھیں بیورو میں مقیم بچوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔ ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن فاطمہ شیخ نے میوزیکل بینڈ کا شکریہ ادا کیا اور کیک بھی کاٹا گیا۔