انکم ٹیکس ریفنڈ جلد جاری کیے جائیں: عرفان اقبال شیخ


لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) کے چئیرمین عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے تحت انڈسٹری کے سیلز ٹیکس ریفنڈ ، کسٹم ریبیٹ اور انکم ٹیکس ریفنڈ کی مد میں پھنسے ہزاروں ملین روپے جلد سے جلد جاری کئے جائیں انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کے کیش فلو کے رکنے کی وجہ سے نئی تجارتی پالیسی کے ٹارگٹ حاصل نہیں کئے جا سکیں گے ۔ وائس چیئر مین پیاف خواجہ شاہ زیب اکرم کے ہمراہ صنعتکاروں کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ ا چھی بات ہے کہ حکومت ریفنڈز کے مسائل کو حل کرنا چاہتی ہے اور5 ملین تک کی پیمینٹ کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے مگر بڑے چھوٹے تمام ریفنڈ ز فوری ادا کیے جائیں چونکہ لارج یا سمال انڈسٹری سب نے اپنے اپنے بزنس میں وسیع سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور سرمایہ کے رک جانے سے ان کے آئندہ کے کے لائحہ عمل شدیدمتا ثر ہورئے ہیں، جس وجہ سے برآمدات بھی پچھلے تین سالوں سے گراوٹ کا شکار ہیں۔
، ۔ وائس چیئر مین پیاف خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا کہ ایک سال سے زائد عرصے کی برآمدات کے ریفنڈز ابھی تک جاری نہیں کئے گئے انڈسٹری کا کیش فلو رکنے کی وجہ سے 40 فیصد تک انڈسٹریل کیپیسٹی بیکار ہو گئی ہے جس سے بیروزگاری مین بھی اضافہ ہو رہا ہے ریفنڈز بلاک ہونے کی وجہ سے 25 سے 30% ورکنگ کیپیٹل رک گیا ہے۔ چئیرمین و و ائس چئیرمین پیاف نے ارباب اختیار سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نئی تجارتی پالیسی میں برآمدات کا حدف پورا کرنے کے لئے اندسٹری کے ریفنڈز کلیم جلد سے جلد جاری کیے جایءں