سٹاک مارکیٹ‘ 100 انڈیکس میں74.67 پوائنٹس کمی


کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 74.67 پوائنٹس کے اضافے سے 32876.55 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 74.67 پوائنٹس کے اضافے سے 32876.55 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 52.54 پوائنٹس کی تیزی سے 19139.12 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزید برآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 67.19 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 255.46 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 13.41 پوائنٹس کی کمی سے 14358.93 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 60.61 پوائنٹس کے اضافے سے 12249.48 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آل شیئر اسلامک انڈیکس 20.87 پوائنٹس کی تیزی سے 15418.22 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 318 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 142 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 148 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 28 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 300 روپے کے اضافے سے 6700 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح یونی لیور فوڈز کے حصص کی سودے بھی 200 روپے کی تیزی سے 5300 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی آئسلینڈ ٹیکسٹائل اور کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 35.99 روپے کی مندی سے 724 روپے اور کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمت بھی 29.99 روپے کی کمی سے 1460 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار سوئی سدرن گیس کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 13 لاکھ 27 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 25.49 روپے سے شروع ہو کر 25.43 روپے پر بند ہوئی جبکہ دیوان موٹرز کے 78 لاکھ 66 ہزار 500 حصص کے سودے 9.75 روپے سے شروع ہو کر 9.28 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 10 کروڑ 92 لاکھ 22 ہزار 410 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 4 ارب 97 کروڑ 96 لاکھ 17 ہزار 101 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 67 کھرب 85 ارب 51 کروڑ 97 لاکھ 79 ہزار 125 روپے سے بڑھ کر 68 کھرب 4 ارب 36 کروڑ 25 لاکھ 96 ہزار 889 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 142 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 46 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 7 کروڑ 93 لاکھ 49 ہزار 400 حصص کا کاروبار ہوا۔