پنجاب یونیورسٹی کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیر اہتما م ورچوئل یونیورسٹی کے اشتراک سیسیمینار آج ہوگا

لاہور( خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیر اہتما م ورچوئل یونیورسٹی کے اشتراک سے ’’ورلڈ کوالٹی ڈے ‘‘کی مناسبت سے ’’پاکستان کی اعلیٰ تعلیم کیلئے بڑھتے ہوئے مسائل‘‘ کے موضوع پرخصوصی سیمینار آج بروز منگل صبح 10:30بجے الرازی ہال میں منعقد ہوگا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران جبکہ گیسٹ آف آنر ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر نوید اے ملک ہوں گے۔