پنجاب سبجیکٹ سپیشلسٹ اور اساتذہ کی سینئرایسوسی ایشن کی تعلیمی کانفرنس9اپریل کو ہوگی

لاہور( خبرنگار) پنجاب سبجیکٹ سپیشلسٹ ایسوسی ایشن (پاس) اور اساتذہ کی سینئر سٹاف ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ایک روزہ تعلیمی کانفرنس باعنوان ’’تعلیم و تربیت اور مادہ پرستی‘‘ یہاں 9 اپریل کو منعقد ہو گی۔ یہ بات پاس کے صدر رانا عطاء محمد نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا بنیادی مقصد فروغ تعلیم ہے جس میں ملک بھر کے نامور دانشور‘ ادیب‘ صحافی‘ اینکر پرسن اور ماہرین تعلیم شرکت کریں گے۔

کانفرنس کا انعقاد یہاں قذافی سٹیڈیم میں واقع اوبلاک کے ہال میں کیا گیا ہے۔ کانفرنس صبح دس بجے شروع ہو گی اور پنجاب بھر کے اساتذہ اس میں شرکت کریں گے۔