شہزاد پبلک ہائی سکول‘ جلو موڑ‘کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ


لاہور(خبر نگار خصوصی) شہزاد پبلک ہائی سکول‘ جلو موڑ‘ لاہورکی طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ تحریک پاکستان کے ممتاز کارکن اور قائداعظمؒ کے سپاہی سراج احمد نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبا کو چاہئے کہ وہ اپنی تعلیم پر توجہ دیں اور ہنر حاصل کرکے پاکستان کو قائد کے خوابوں کے مطابق ایک جمہوری‘ فلاحی اور جدید اسلامی ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے سکول آف سائنسز،ڈگری کالج برائے خواتین‘ نادر آباد ودیگر سکولوں کا وزٹ کیا۔

بیدیاں روڈ‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول‘ رینجرز کالونی‘لاہور کینٹ‘گورنمنٹ پرائمری سکول‘ دینہ ناتھ‘ لاہور‘گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ دینہ ناتھ‘ لاہور سٹی‘حشمت میموریل سکول‘ بلخے‘ فیروزوالہ‘گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ کوٹ مول چند‘ فیروزوالہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد588تھی ۔