تعلیم عورت کابنیادی انسانی حق ہے اسے کسی صورت محروم نہیں رکھا جاسکتا،نبیرہ عندلیب


لاہور(خبر نگار خصوصی)رکن پنجاب اسمبلی وناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی نے کہاہے کہ تعلیم عورت کابنیادی انسانی حق ہے اسے کسی صورت محروم نہیں رکھاجاسکتا۔تعلیم یافتہ خواتین ہی ملکی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہیں۔خواتین ملک کی بڑ ی طاقت ہیں،ہمیں بحیثیت ماں ،بیٹی اوربہن اصلاح معاشرہ کیلئے کردار ادا کرناہوگا۔خواتین کو اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے سیرت عائشہؓ اور سیدہ فاطمۃ الزاہراءؓ کی تعلیمات کو اپنانا ہوگا۔اسلامی خطوط پر نسل نو کی تربیتی کرکے ملکی ترقی وخوشحالی کے خواب کے شر مندہ تعبیر کیاجاسکتاہے۔ملک میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے خواتین کو اپناحصہ ڈالنا ہوگا۔خواتین خودکوتعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے اسلام کے صحیح تشخص کو دنیا میں عام کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ سراجیہ نعیمیہ مغلپورہ میں منعقدہ 15ویں سالانہ تقریبِ ختم بخاری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے نعیمین ایسوسی ایشن شعبہ خواتین کی صدرمیڈم فرحت یاسر،مس صدرہ ،مس سمیر اعبدالجبار ودیگر خواتین نے بھی خطاب کیا۔میڈم فرحت یاسر نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کو عام کرکے ہی ملکی ترقی کی نئی منازل طے کی جاسکتی ہیں۔ معاشرے میں روحانی انقلاب لانے کیلئے ہمیں خواتین کو جدیدعلوم کیساتھ دینی تعلیم بھی دینا ہوگی۔مس سمیر عبدالجبار نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ۔اسلام ہی خواتین کے حقوق کاحقیقی محاظ ہے۔تعلیم خواتین کابنیادی حق ہے،پاکستان کوعظیم ترمملکت بنانے کیلئے قوم کی ہربیٹی کو تعلیم سمیت اسلام کے عطاء کردہ تمام حقوق دیئے جائیں۔مس صدرنے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم یافتہ خواتین ہی پاکیزہ اورمثالی معاشرے کی تشکیل کے لئے اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔