لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 750 مقا ما ت پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر16 د کا ندا ر و ں کے چالان ،21,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،36افراد کے خلاف مقد مات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر63فراد کو گرفتار کروایا گیا۔
جن میں سے25افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔