پنجاب ڈینٹل کالج کا ایک روزہ کیمپ

لاہور( جنرل رپورٹر)چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو، لاہورمیں پنجاب ڈینٹل کالج کی جانب سے ایک روزہ ڈینٹل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب ڈینٹل کالج کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر خالد میاں، ایسوسی پروفیسر ڈاکٹر شمتا صوفیہ کی سربراہی میں ڈینٹل کالج کے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ کولگیٹ کی جانب سے بچوں کو دانتوں کی صفائی کی رہنمائی کیلئے خصوصی کاؤنٹر بھی لگایا گیا۔اس کیمپ کا بنیادی مقصد چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کو دانتوں کی صفائی اور حفاظت کے بارے میں بتانا تھا۔ کیمپ میں بچوں کو دانتوں کی صفائی اور احتیاط کے بارے میں ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر خالد میاں اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شمتہ صوفیہ نے بیورو میں مقیم بچوں کے دانتوں کا تفصیلی چیک اپ کیا اور انھیں حفاظتی اقدامات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پروگرام تانیہ ملک اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے میڈیکل سیکشن کے انچارج ڈاکٹر احمد ندیم بھی موجود تھے۔