لاہور (خبرنگار) الحاج شیخ روحیل اصغر ایم این اے حلقہ 124 کے مرکزی دفتر میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری اور ان کی صحت یابی اور بخیر و عافیت مقامی رہائش میں منتقلی پر خصوصی اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں معززین علاقہ اور مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس اجتماع میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور کے اراکین و عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ شکرانہ کے نوفل ادا کیے گئے۔ میاں صاحب کی صحت یابی پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کیا گیا اور ان کی کامل صحت یابی کو ملک و قوم کے لیے نیک فال قرار دیا گیا۔ اس امر کا اظہار کیا گیا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے میاں صاحب کی پُرخلوص اور ولولہ انگیز قیادت بہت ضروری ہے اللہ کریم انھیں مکمل صحت کے ساتھ عمر دراز کرے۔