لاہور(نمائندہ خصوصی) اوورسیز ہیومن رائٹس واچ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ'' کام تمہارانام ہمارا ''ہردورمیں حکمرانوں کاٹریڈمارک رہا ہے۔شریف برادران دوسروں کے منصوبوں پراپنے نام کی تختیاں لگانے میں خاصی مہارت رکھتے ہیں ۔ نوازشریف اوران کے حامیوں نے ہردورمیں دوسروں کاکریڈٹ اورمینڈیٹ چوری کیا۔آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے قربانیاں فوجی جوان دے رہے ہیں لہٰذاء اس کاکریڈٹ بھی فوجی قیادت اورجوانوں کوجاتا ہے،حکمران اپنے جھنڈے گاڑنابندکردیں۔پاکستان کوایٹمی طاقت بنانے میں جولوگ شریک تھے آج ان میں سے کوئی بھی اقتدارمیں نہیں ہے جوحکمران ڈرون حملے نہیں روک سکتے انہیں یوم تکبیر منانے کاکوئی حق نہیں پہنچتا ۔وہ اوورسیزپاکستانیوں کے ایک کنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے بدعنوانی ،بدانتظامی اوربزدلی کی انتہاکردی ہے ۔ حکومت کی طرف سے نام نہاداحتجاج کے باوجوداوباما کی طرف سے مزید ڈرون حملے کرنے کاارادہ ظاہر کرناحکمرانوں کی پاکستانیت اورقابلیت کاامتحان ہے۔