دنیا بھر کے مسلمان سعودی عوام کی پشت پر کھڑے ہیں،ناصر اقبال


لاہور (پ ر)ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدورمحمدفاروق چوہان، ندیم اشرف ، تنویر خان ،زاہدلطیف،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدر کر ا چی یونس میمن،صدرپنجاب محمدیونس ملک، نائب صد ر پنجاب مہر محمد سلیم،صدرچنیوٹ رانا شہز دٹیپو ،صدر فیصل آبادندیم مصطفی،صدرمنڈی بہاؤالدین مرزاخالد محمود ،صدر قصور میاں اویس علی اور صدر ٹیکسلا سردارمنیراختر نے کہا ہے کہ حرمین شریفین مسلمانوں کے روحانی مرکز ہیں۔ان کے تقدس کی حفاطت کیلئے مرناشہادت اوردشمن کومارنا سعادت ہے۔پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے مسلمان ان پرآشوب لمحات میں سعودی عوام کی پشت پرکھڑے اوران کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔سعودیہ ،پاکستان ،ترکی میں خودکش حملے جبکہ برمامیں مساجد کی شہادت ،یہ سانحات مسلمان حکمرانوں کو جھنجوڑنے کیلئے کافی ہیں،انہیں آپس میں سرجوڑناہوں گے۔اگراب بھی مسلم حکمران ایک دوسرے کے ساتھ الجھے رہے تویہ قصہ پارینہ بن جائیں گے مگرکاروانِ اسلام چلتا رہے گا۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت حرمین شریفین کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی ۔ دنیاکاکمزورسے کمزورمسلمان بھی اپنی زندگی میں حرمین شریفین کی ناموس پرآنچ نہیں آنے دے گا۔انہوں نے کہا کہ کوئی مسلمان مدینہ منورہ کے کسی مقدس مقام پرخودکش حملے کاتصور بھی نہیں کرسکتا۔