یو ای ٹی میں دو رورزہ اوپن ڈے آج ہوگا

لاہور(خبرنگار) یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں دو روزہ اوپن ڈے آج5اگست سے منعقد ہو رہا ہے جو کہ کل 6اگست تک جاری رہے گا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد طلبہ اور والدین کو انجنیئرنگ کی مختلف اقسام، انکی افادیت ، انکے مستقبل اور داخلے کے مراحل سے مکمل آگہی فراہم کرنا ہے۔ اس حوالے تمام تدریسی شعبہ جات اور متعلقہ انتظامی شعبوں کے سٹال لگائے جائیں گے ۔

جہاں پر حاضرین کو شعبہ اور اسکے متعلق ، انکی اہمیت، فیکلٹی، لیبارٹریز اور دیگر امور کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی تاکہ طلباء کیلئے انجنیئرنگ کے انتخاب میں آسانی ممکن بنائی جاسکے۔