سکول آفبزنس اکنامکس کے تحت نئے داخلوں کے لئے اوپن ہاؤس

لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈٹیکنالوجی (یوایم ٹی) کے سکول آف بزنس اینڈاکنامکس کے تحت مقامی ہوٹل میں نئے ایڈمیشن کے لیے اوپن ہاؤس کاانعقادکیاگیا جس میں ملک بھرسے کثیرتعدادمیں طلبہ وطالبات نے شرکت کی ۔اوپن ہاؤس میں ایم بی اے،ایم ایس اورپی ایچ ڈی کے لیے الگ الگ سیشنزرکھے گئے تھے۔بزنس سکول کے امریکن ڈین باب ویلرنے طلبہ وطالبات کوخوس آمدیدکہااورسکول کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پرسوال وجواب کاسیشن بھی تھاجس میں طلبہ نے یوایم ٹی میں دی جانے والی سہولیات،سکالرشپ،کورس آؤٹ لائن اورمختلف ڈگری پروگرامز کے حوالے سے سوالات کیے۔ڈین ویلرنے بتایاکہ وہ امریکہ سمیت دنیاکے مختلف ممالک سے نئے آئڈیازاورتجربات لے کرآئے ہیں یوایم ٹی کے بزنس سکول کوجدیدخطوط پراستوارکیاجارہاہے۔