رائے ونڈ(نمائندہ پاکستان)ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے والوں کی اندرون شہر بھر مار، کسی بھی بڑے حادثہ کا پیش خیمہ ،مقامی انتظامیہ کی ملی بھگت، شہری سراپا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق رائے ونڈریلوے کالونی ،مانگا روڑ ،سندر روڑ ، کوٹ رادھا کشن روڈ، رلاہور روڈ، تبلیغی مرکز کے چاروں اطراف گنجان آباد علاقوں میں جگہ جگہ پٹرول اور ایل پی جی گیس کے منی اسٹیشن بن چکے ہیں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو سپلائی اس موت کے کھیل نے لوگوں میں خوف ہراس پیدا کر رکھا ہے ،شہری سراپا احتجاج بن چکے ہیں انکا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں سے ایل پی جی ری فیلنگ کے دوران پیش آنے والے حادثات میں درجنوں جانیں ضائع ہوگئیں۔
کئی گھر ہنستے مسکراتے ماتم کدہ بن گئے