چائلڈپروٹیکشن بیرونے رواں سال 7045بچوں کو تحویل میں لیا

لاہور (لیڈی رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم نے پنجاب بھر سے رواں سال یکم جنوری سے اب تک7045بچوں کو تحویل میں لیا ۔ریسکیو ٹیم کی جانب سے لاہور سے 1729بچوں کو جن میں سے 1292لڑکے اور 437لڑکیاں، گوجرانولہ سے 1286 بچوں کو جن میں999لڑکے اور287لڑکیاں ، فیصل آباد سے 961بچوں کو جن میں 916لڑکے اور 45لڑکیاں، راولپنڈی سے 1119بچوں کو جن میں 987لڑکے اور 132لڑکیاں ، سیالکوٹ سے 861 بچوں، ملتان سے 729اور بہاولپور سے 360بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی فیملی ٹریسنگ ٹیم کی جانب سے رواں سال 6380بچوں کو والدین کے حوالے کیا گیا۔ ان میں سے لاہور سے 1453بچوں کو جس میں 1105لڑکے اور 348لڑکیاں، گوجرانوالہ سے 1131بچوں کو جس میں 874لڑکے اور 257 لڑکیاں، فیصل آباد سے 930بچوں کو جس میں 885 لڑکے اور45لڑکیاں، راولپنڈی سے 1095 بچوں کو جن میں 968لڑکے اور127لڑکیاں، سیالکوٹ سے 760بچوں کو ، ملتان سے682بچوں کو اور بہاولپور سے 329بچوں کوفیملی ٹریسنگ ٹیم کی جانب سے والدین تک پہنچایا گیا۔ اس وقت چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور میں 338بچے مقیم ہیں جن میں 216لڑکے اور122 لڑکیاں شامل ہیں. ان تمام بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورومیں رہائش، خوراک، تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف دفاتر میں 146بچے ایسے ہیں جن کے والدین کی تلاش کا کام جاری ہے۔ان میں لاہور میں 85بچے، گوجرانوالہ میں 16، فیصل آباد میں 12، راولپنڈی میں 16، سیالکوٹ میں 5، ملتان میں 12بچے ایسے ہیں جن کے والدین کی تلاش کا کام جاری ہے۔